جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور جاں بحق ہو گئے .

مولانا ڈاکٹر عادل خان کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم جو جانبر نہ ہو سکے . لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ سے ڈاکٹر عادل جاں بحق ہوئے ہیں۔

جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص کا نام مقصود ہے جن کی کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ہے۔

ڈاکٹر عادل خان جامعہ فاروقیہ کے مہتمم تھے اور مولانا سلیم اللہ خان کے صاحبزادے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے