مولانا عادل کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم ڈاکٹر عادل خان پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ مولانا عادل کے قاتلوں کو فوری طورپرگرفتار کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ کچھ شدت پسند شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا عادل خان اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

ڈاکٹر عادل خان جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور وفاق المدارس کے سابق سربراہ مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے