شادی کی تقریب میں لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر خاتون قتل

ساہیوال میں شادی کی ایک تقریب میں لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ساہیوال کے گاؤں 55 جی ڈی میں شادی کی تقریب میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ خاتون امینہ بی بی نے نواز نامی شخص کو لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نواز نے لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر طیش میں آکر اپنی رشتہ دار خاتون امینہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقتولہ امینہ بی بی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی اور مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے