خورشید شاہ سمیت بیگمات اور بیٹوں کیخلاف حتمی ریفرنس دائر کرنے اجازت

سکھر: احتساب عدالت نے نیب کو پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف حتمی ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دے دی۔

سکھرکی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماخورشیدشاہ، ان کی دو بیگمات، صاحبزادوں اور داماد صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ سمیت 18 ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں دائر نیب ریفرنس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت دوران جج فرید انور قاضی نے گزشتہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹرکی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور نیب کو ملزمان کے خلاف حتمی ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دے دی جب کہ عدالت نے مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
نیب سکھر کی ٹیم نے خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت سکھر میں دائر کیا۔

ریفرنس میں ان کی بیگمات ناز بی بی اور طلعت بی بی بھی شامل ہیں جب کہ خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ، زیرک شاہ اور بھتیجے اویس شاہ اور جنید قادر شاہ سمیت 18 افراد کو ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔

نیب ریفرنس میں خورشید شاہ کے دوست نثار پٹھان، ان کے بیٹے زوہیب میر، ثاقب رضا اور محمد شعیب پٹھان کا نام بھی شامل ہے۔

ریفرنس میں رحیم بخش اعوان اور ان کے بیٹے محمد ثاقب اعوان کے علاوہ خورشید شاہ کے دوست ٹھیکیدار اکرم خان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

خورشید شاہ اور ملزمان پر اس وقت تک فرد جرم عائد نہیں ہوسکی ہے تاہم 24 اکتوبر کو ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے