ملک میں کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق، دو صوبائی وزراء میں وائرس کی تصدیق

ملک میں کورونا سے مزید 13 افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید 756 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6614 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3 لاکھ 21 ہزار 218 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں البتہ ان میں سے 3 لاکھ5 ہزار 395 افراد صحتیات ہوچکے ہیں۔

ایک ماہ میں سندھ کے تعلیمی اداروں میں 555 افراد کورونا کا شکار ہوئے،کراچی کے ضلع شرقی کے تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ 88 کیسز سامنے آئے۔

پنجاب میں بھی کورونا کی دوسری لہر آگئی اور کورونا کیسز کا گراف اوپر جانے لگا۔

24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 223 نئے کیسز سامنے آگئے۔

پنجاب کے 2 صوبائی وزرا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جن میں وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال اور صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی شامل ہیں اور انہوں نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے اور کورونا کے 22 نئے مریض سامنے آنے کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد صرف 185رہ گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے