21اپریل 2026 اہم خبریں

**21 اپریل 2026: اہم خبریں**

امریکی وفد پاکستان روانہ، مذاکرات کامیاب ہوئے تو میں بھی ایرانی قیادت سے ملوں گا: ٹرمپ

ایران امریکا مذاکرات جلد ہونے کا امکان، امریکی وفد آج، ایرانی وفد کی بھی جلد آمد متوقع

امریکا سے مذاکرات کے لیے ایرانی وفد کی اسلام آباد آمد متوقع: امریکی اخبار

90 فیصد خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہیں، ایران مذاکرات کے نتائج حیران کن ہوں گے: ٹرمپ

ایرانی جہاز اب ہماری تحویل میں ہے، سینٹکام نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

ایران کو دھمکا کر غیر منطقی مطالبات پورے کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا: پاکستان میں ایرانی سفیر

ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب میں ایک ہزار سے زائد مکانات ناقابلِ رہائش قرار

ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہونے کی صورت میں جنگ یقینی ہے، پھر بہت سارے بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے: ٹرمپ

تیل کی آزاد مارکیٹ یا تو سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے نہیں: ایرانی نائب صدر

جنگ کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے اسرائیل کے جدید "ایتان” اسٹریٹجک ڈرون کو بھی تباہ کر دیا: ایرانی میڈیا

ایرانی جہاز پر حملے کے بعد مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں رہی: اسلام آباد مذاکرات میں شریک ایرانی رکنِ پارلیمنٹ

ایران اسرائیل کشیدگی، 65 مزید افراد پاکستان پہنچ گئے

اسرائیل نے مجھے ایران کے خلاف جنگ پر آمادہ نہیں کیا: ٹرمپ

ایرانی جہاز کے عملے کے اہلِ خانہ کے تحفظ کے باعث امریکی افواج کے خلاف کارروائی مؤخر کر دی: خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر

امریکا سفارتی عمل میں سنجیدہ نہیں، قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ڈیڈ لائنز پر یقین نہیں رکھتے: ایران

جنگ کسی کے فائدے میں نہیں، کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر سفارتی راستہ اختیار کیا جانا چاہیے: ایرانی صدر

چینی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، آبنائے ہرمز سے جہازوں کی معمول کی آمدورفت برقرار رکھنے پر زور

پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

محسن نقوی کی ایرانی سفیر سے ملاقات، مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتظامات پر تبادلہ خیال

امریکی نائب صدر کی قیادت میں وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائے گا: ٹرمپ کی امریکی اخبار سے گفتگو

ایرانی جہاز پر امریکی حملے اور ایران کے جوابی حملے کے خدشات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ، 5.13 ڈالر اضافے سے برطانوی خام تیل کی قیمت 95.51 ڈالر فی بیرل ہو گئی

ایران میں امریکی و اسرائیلی حملوں میں ہونے والی شہادتوں کی حتمی تعداد 3 ہزار 375 ہے: ایرانی حکام

ایرانی اسکول پر امریکی حملے میں 160 بچیوں کی شہادت، والدین نے پوپ لیو کو خط لکھ دیا

امریکا سے مذاکرات جاری ہیں لیکن جنگ کے لیے بھی تیار ہیں: ایران کا دوٹوک اعلان

ایران جنگ سے معاشی بحران کا خوف، یو اے ای نے امریکا سے ڈالر سپورٹ مانگ لی

ایران نے امریکا کی جانب سے تجارتی جہاز پر قبضے کی تصدیق کر دی، جلد جواب دینے کا اعلان

پاکستان خطے میں امن کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا: وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو

برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے کے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کر دی

امریکا ایران مذاکرات میں مدد اور تعاون کے لیے تیار ہیں: روس کی پیشکش

جنگ بندی مذاکرات، ایران کے انکار کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

خامنہ ای کی تدفین میں تاخیر کیوں؟ اہم فیصلے پر حکومتی حلقوں میں مکمل خاموشی

لبنان میں مسیحی مقدس مجسمے کی بے حرمتی، اسرائیلی فوج کی تصدیق کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا

پوڈکاسٹ میں ارشاد بھٹی کے نامناسب سوالات پر میرا انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں

کراچی میں ڈاکو راج، چند گھنٹوں میں 1 کروڑ روپے چھن گئے، مزاحمت پر ایک تاجر جاں بحق، پمپ مالک زخمی

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے زرعی ٹیکس کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا

مریم نواز کا پنجاب کی بنجر زمینوں کو معاشی زونز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

بجلی کے نظام کی جدیدیت کی جانب اہم پیش رفت، اسمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار

اسلام آباد: نواز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے متعلق اجلاس

ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران دل کے دورے سے انتقال کر گئے

میٹرک امتحانات: وزیر بورڈ کا لیاری کے اسکول کا دورہ، بڑی تعداد میں طلبہ نقل کرتے پکڑے گئے

خضدار میں شرپسند عناصر سے فائرنگ کے تبادلے میں لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 اہلکار شہید

اسلام آباد میں ایچ آئی وی کیسز میں خطرناک اضافے کا تاثر غلط ہے: وزارتِ صحت

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر پیٹرول پمپ مالک زخمی، ملزمان 75 لاکھ لوٹ کر فرار

جاپان میں 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد ایک اور بڑے زلزلے کا خطرہ، سونامی وارننگ بھی جاری

عالمی مارکیٹ میں زبردست پذیرائی کے بعد پاکستان نے یورو بانڈ کے حجم کو 75 کروڑ ڈالر تک بڑھا دیا

روبوٹ نے انسانوں کو پیچھے چھوڑ دیا، چین کے "لائٹننگ” کا ہاف میراتھن میں عالمی ریکارڈ

امریکا نے عراق کے ساتھ سکیورٹی کوآرڈینیشن اور فنڈنگ روک دی

وزیراعلیٰ بلوچستان سے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

4900 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 1162 روپے ہو گئی ہے

سرکاری اداروں کی جانب سے تقریباً ایک ہزار ارب روپے خلافِ قواعد کمرشل بینکوں میں رکھنے کا انکشاف

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا گندم فروخت کی حد ختم کرنے کا فیصلہ

مودی کے افتتاح سے ایک روز قبل راجستھان کی ریفائنری میں بڑی آگ لگ گئی

کراچی میں سائبر کرائم کے غیر قانونی اسکیمر کال سینٹر پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

محسن نقوی کی نیٹلی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

کراچی میں ٹریفک سگنلز کو بین الاقوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اڈیالہ جیل میں اسیروں کے راشن میں کروڑوں روپے کی خرد برد کے الزامات

سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی: نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ بھی امتحان سے قبل آؤٹ، پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر

اماراتی ریاستی ادارے کا دہشت گرد تنظیم کے متعدد ارکان کو حراست میں لینے کا اعلان

کراچی: گلشنِ معمار میں شادی کی تقریب میں جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

امریکی ریاست لوزیانا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 8 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پہلی بار بھیک مانگنے پر وارننگ یا ایک ماہ قید، دوبارہ ایک سال قید کی سزا ہو گی، کے پی میں گداگری کے خاتمے کے لیے بل پیش

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پہلی بار اسمبلی احاطے سے باہر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا فیصلہ

ایرانی حکومت کے لیے اسلحے کی خفیہ فروخت کا الزام، کیلیفورنیا میں خاتون گرفتار

ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی

چین کا ایرانی تجارتی جہاز کو زبردستی روکے جانے پر تشویش کا اظہار

امریکا و اسرائیل کے حملے ناکام ہو گئے، ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد ہے: روس میں تعینات ایرانی سفیر

امریکا نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر اس پر قبضہ کر لیا: ٹرمپ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے