برطانیہ میں کورونا وبا کے خاتمےکا نکتہ آغاز کردیا گیا جس کے تحت کورونا ویکیسن کی فراہمی آج سے کی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین سب سے پہلے عمر رسیدہ افراد اور طبی شعبے سے وابستہ ملازمین کو دی جائے گی۔
رواں ماہ برطانوی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی منظوری دی گئی اور کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں اگلے ہفتے سے کورونا ویکسین کے استعمال کا آغاز کیا جائے گا۔
برٹش ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کورونا سے 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا سے آج 189 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61434 ہوگئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ بیماروں کی تعداد 17 لاکھ 38 ہزار ہے ۔