فضائی عملے کو کورونا سے بچنے کیلیے باتھ روم جانے کی بجائے نیپی پہننے کی ہدایت

چینی ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے فضائی عملے کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے انوکھا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق چین کی ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے فضائی عملے کو کورونا وائرس کے خطرے سے بچانے کے لیے باتھ روم استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چین کی ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت کی ہےکہ فضائی عملہ کورونا سے بچنے کے لیے نیپی کا استعمال کرے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ائیرلائنز کے لیے جاری نئی گائیڈ لائنز میں عملے کو نیپی پہننے کی ہدایت ذاتی حفاظت کی چیزوں کے سیکشن کے تحت دی گئی ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہےکہ ان ہدایات کا اطلاق ان چارٹرڈ پروازوں کے عملے پر ہوگا جو کورونا سے انتہائی متاثرہ ممالک میں جانے والی پروازوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس سلسلے میں چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ائیرلائن کے عملے کو وائرس سے بچانے کے لیے 49 صفحات پر مشتمل گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔

چینی سول ایوی ایشن کے مطابق ایسی پرواز جو کسی ایسے ملک میں سفر کررہی ہو جہاں ہر ایک ملین میں 500 سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوں اس کے عملے کو باتھ روم استعمال کرنے کے بجائے نیپی کا استعمال کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کئی ممالک نے اپنے فضائی عملے کو ماسک، دستانے، چشمے، حفاظتی لباس اور جوتے بھی پہننے کی ہدایت کی ہے البتہ اب تک کسی نے اپنے عملے کو نیپی پہننے کی ہدایت نہیں کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے