فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
فرانس کے صدارتی محل نے ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا کووڈ 19 یعنی کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔
انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہیں چند بنیادی علامات محسوس ہوئیں تو انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا جس کے بعد وہ 7 روز کے لیے خود قرنطینہ کریں گے۔
بیان کے مطابق وہ اس دوران اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔