خاموش قاتل‘ شوگر کی پانچ علامات کونسی ہیں؟

اگر 40 سال کی عمر میں آپ کو وزن میں اضافہ ہوتا محسوس ہو رہا ہے تو یہ ذیابیطس یا شوگر کی ابتدا ہوسکتی ہے۔ڈاکٹروں نے اس بات پر زور دیا کہ بیماری کی جلد تشخیص کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ان احتیاطی تدابیر سے کئی سنگین پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ہے۔

سکائی نیوز عربیہ نے معروف میڈیکل ویب سائٹ ویب طب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کچھ نمایاں علامات ہیں جن کے ذریعے لوگ جان سکیں گے کہ انہیں بیماری ہے یا نہیں؟

[pullquote]زیادہ بھوک لگنا[/pullquote]

اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم میں گلوکوز کی کمی ہو جاتی ہے۔ گلوکوز جسم کے خلیے طاقت کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں، جب آپ کا جسم خود بخود طاقت کے لیے اضافی ذرائع کی تلاش شروع کردیتا ہے تو بھوک زیادہ لگتی ہے۔

[pullquote]پیشاب میں اضافہ[/pullquote]

خون میں شوگر کی سطح میں اضافہ گردوں کے کام کو تیز کر دیتا ہے، جو پیشاب کے ذریعے اضافی مواد سے نجات حاصل کرتے ہیں۔ جس سے بار بار پیشاب آتا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بیماری کی جلد تشخیص کرنا انتہائی ضروری ہے۔

[pullquote]خشک منہ[/pullquote]

اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کا جسم پیشاب کے ذریعے بہت سارا پانی کھو دیتا ہے۔ جو پانی کی کمی اور انتہائی پیاس کا باعث بنتا ہے۔

[pullquote]نظر کی کمزوری[/pullquote]

اگر آپ کو دیکھنے میں دشواری ہو رہی ہے اور کسی چیز پر فوکس کرنا مشکل ہو جاتا ہے تو یہ شوگر کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔

[pullquote]تھکاوٹ محسوس کرنا[/pullquote]

ہائی بلڈ شوگر کی سطح جسم کو انسولین کا مناسب ردعمل دینے سے روکتی ہے، اور یہاں تک کہ خلیوں کو بھی خون میں گلوکوز جذب کرنے میں دشواری ہوتی ہے، جو تھکاوٹ اور تھکن کا باعث بنتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے