امریکی ریاست لوزیانا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 8 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔
فائرنگ کا واقعہ لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں پیش آیا، پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آور نے ایک ہی علاقے کے 3 مختلف گھروں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 8 بچے زندگی کی بازی ہار گئے ، ہلاک بچوں کی عمریں ایک سے 14 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔
واقعے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں اسے ہلاک کر دیا۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کی وجہ گھریلو تنازع کو قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مقتولین میں سے اکثر کا تعلق حملہ آور کے اپنے خاندان سے تھا۔
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔