اتوار : 20 دسمبر 2020 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]کابل میں حملہ، متعدد افراد ہلاک[/pullquote]

افغان دارالحکومت میں ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق اس حملے میں کم ازکم پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں کئی حالت تشویش ناک ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق کابل کے مغرب میں یہ حملہ ایک کار میں رکھے ہوئے بارود کے ذریعے کیا گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ حملہ کس نے اور کیوں کیا۔ افغان حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور دوسری جانب ملک بھر میں حملوں کی ایک تازہ لہر بھی جاری ہے۔

[pullquote]ازمی نہیں سائبر حملوں کے پیچے روس کا ہاتھ ہو، ٹرمپ[/pullquote]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان سے اختلاف کیا ہے، جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ بڑے سائبر حملوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے۔ ٹرمپ کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ ملک میں کچھ بھی ہو تو فورا روس پر شک کیا جاتا ہے لیکن سائبر حملوں کے پیچھے چین بھی ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب روس نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ امریکی اداروں پر ہونے والے سائبر حملوں کے پیچھے اس کا ہاتھ ہے۔ امریکا نے مذکورہ سائبر حملوں کو ’سنجیدہ خطرہ‘ قرار دیا تھا۔

[pullquote]ہالینڈ نے برطانوی ہوائی جہازوں کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی[/pullquote]

کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد ہالینڈ نے برطانوی ہوائی جہازوں کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر یہ پابندی یکم جنوری تک نافذ کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے پر کئی دیگر یورپی ملک بھی پریشان ہیں اور انہیں خطرہ ہے کہ نیا وائرس مزید افراد کو موت کے منہ میں دھکیل سکتا ہے۔

[pullquote]داعش کے حامی جرمن شہریوں کو شام سے واپس لا جا رہا ہے، رپورٹ[/pullquote]

میڈیا رپورٹوں کے مطابق جرمن حکومت شمالی شام سے داعش کے حامی متعدد جرمن شہریوں کو واپس ملک میں لا چکی ہے۔ جن جرمن شہریوں کو واپس لایا گیا ہے، ان میں تین خواتین اور ان کے بچوں کے ساتھ ساتھ کئی ایسے یتیم جرمن بچے بھی ہیں، جو کرد کیمپوں میں موجود تھے۔ ایک جرمن ریڈیو کے مطابق ایسے پندرہ افراد کو واپس لایا گیا ہے، جو مبینہ طور پر ماضی میں داعش میں شامل تھے۔ جرمن اخبار بلڈ کے مطابق ان افراد کو ایک خصوصی پرواز کے ذریقے واپس لایا گیا ہے۔

[pullquote]برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت[/pullquote]

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت کی گئی ہے۔ اس ملک کے وزیر صحت سویلنی مخیز کا کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیچھے کورونا وائرس کی نئی قسم 501.V2 کارفرما ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق دوسری لہر نے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو متاثر کیا ہے۔ متاثرہ نوجوانوں کو بھی سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب برطانیہ میں بھی محققین نے بالکل اسی طرح کی کورونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ کورونا وائرس کی اسی نئی قسم کی وجہ سے ہوا ہے۔

[pullquote]کورونا وائرس کی نئی قسم، برطانوی حکومت کے سخت اقدامات[/pullquote]

کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد برطانوی حکومت نے سخت اقدامات کیے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مطابق کورونا کی نئی قسم ستر فیصد تک دوسروں تک پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لندن اور انگلینڈ کے جنوب مشرقی علاقوں کے رہائشیوں کو کرسمس کے بعد بھی اپنے رشتہ داروں یا کسی دوسرے کے گھر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تاہم کھلی فضا میں کسی دوسرے شخص سے ملنے کی اجازت ہو گی۔ متاثرہ علاقوں میں اتوار کے رات سے کسی بڑی مجبوری میں ہی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہو گی۔ اشیائے خوراک کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی۔

[pullquote]صومالی وزیر اعظم پر حملہ، متعدد افراد ہلاک[/pullquote]

جہادی گروہ الشباب نے صومالیہ کے وزیراعظم محمد حسین روبلے پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں وزیراعظم کی سکیورٹی ٹیم کے تین اعلی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ صومالیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی سونا نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں تاہم وزیر اعظم محفوظ ہیں۔ الشباب کا تعلق القاعدہ سے ہے اور وہ مغرب کے حکومتی اتحادیوں کے خلاف ہے اور متعدد حکومتی شخصیات اور تنصیبات کو نشانہ بنا چکی ہے۔

[pullquote]نگورنو کاراباخ میں ہلاکتیں، آرمینیا میں تین روزہ سوگ کا آغاز[/pullquote]

آرمینیا نے نگورنو کاراباخ کی لڑائی کے خاتمے کے چھ ہفتوں بعد وہاں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تین روزہ سرکاری سوگ کا آغاز کر دیا ہے۔ آرمینیائی وزیراعظم نِکول پشینجان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ایک ڈراؤنے خواب سے گزری ہے اور گزر رہی ہے۔ انہوں نے دارالحکومت یریوان کے مارچ میں بھی حصہ لیا۔ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم چھیالیس سو افراد ہلاک ہوئے، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن نے اپنی ایک الگ سوگ کی تقریب میں حصہ لیا۔

[pullquote]امریکا، 900 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج پر اتفاق[/pullquote]

امریکا میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن نے کورونا امدادی پیکیج پر اتفاق کر لیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ امدادی پیکیج نو سو ارب ڈالر پر مبنی ہے۔ اس کی حتمی منظوری کے لیے ووٹنگ اتوار کو ہو گی۔ ابھی تک کانگریس تین کھرب ڈالر کی منظوری دی چکی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات سے قبل اس امدادی پیکیج کی منظوری چاہتے تھے لیکن تب یہ کہا گیا تھا کہ وہ اس طرح ووٹروں کی حمایت خریدنا چاہتے ہیں لہذا اس کی منظوری موخر کر دی گئی تھی۔

[pullquote]سوڈان میں دوبارہ احتجاجی مظاہروں کا آغاز[/pullquote]

افریقی ملک سوڈان میں احتجاجی تحریک کے آغاز کے دو سال مکمل ہونے پر دوبارہ ملک بھر میں مظاہروں کا آغاز ہو گیا ہے۔ مظاہرین حکومت سے اصلاحات کرنے کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے دارالحکومت خرطوم میں صدر دفتر کے سامنے بھی مارچ کیا۔ سوڈان میں دسمبر دو ہزار اٹھارہ کے دوران تقریبا تیس برس آمرانہ حکومت کرنے والے عمر البشیر کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہوا تھا۔ اپریل دو ہزار نو میں ملکی فوج نے عمر البشیر کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ اس واقعے کے کئی ماہ بعد تک احتجاجی مظاہرے جاری رہے اور عوامی دباؤ کے تحت فوج ایک ایسی خودمختار کونسل کے قیام پر رضامند ہوئی، جس میں شہری نمائندگی پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے