دبئی: شہریوں کو آج سے مفت کورونا ویکسین لگائی جائے گی

دبئی میں آج سے لوگوں کو فائزر اور بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین مفت میں لگے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق ویکسین اماراتی شہریوں اور مستقل رہائشیوں کو لگائی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اس سے قبل 9 دسمبر کو چین کی سینوفارم ویکسین شہریوں کو مفت دینے کی منظوری دی جاچکی ہے جس کے بعد شہریوں کے لیے یہ دوسری ویکسین ہے جو مفت فراہم کی جارہی ہے۔

یو اے ای حکام کے مطابق چینی ویکسین کورونا کے خلاف 86 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے جب کہ کورونا کے خلاف فائزر کی دو خوراکوں کے نتائج 95 فیصد تک سامنے آئےہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے