وزیراعظم وزارتوں اور ڈویژنز کی بریفنگ لیے بغیر چلے گئے

اسلام آباد: وزیراعظم وزارتوں اور ڈویژنز کی بریفنگ لیے بغیر چلے گئے۔

گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم کو 12 وزارتوں اور ڈویژنز سے 72 منٹ میں بریفنگ لینی تھی لیکن وزیر اعظم آئے، تقریر کی اور وزارتوں کی بریفنگ لیے بغیر چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شیڈول کے مطابق ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کےلیے 6 منٹ کا وقت دیا گیا تھا اور متعلقہ وزیروں کو وزارتیں، ڈویژنز کے اہم اقدامات پر وزیراعظم کوبریف کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو 12 وزارتوں اور ڈویژنزکے ساتھ کارکردگی ایگریمنٹس پردستخط کرنے تھے اور متعلقہ وزیر، مشیر، معاون خصوصی اور سیکرٹریز سے معاہدہ کرنا تھا، تمام 12 وزارتوں کےساتھ پرفارمنس ایگریمنٹس پردستخط بھی نہیں ہو سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے