امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہےکہ 10 لاکھ سے زائد امریکیوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے۔
امریکی ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فاؤچی نےکہا کہ امریکا میں آئندہ موسم گرما تک کورونا صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرکورونا ویکسی نیشن کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رہی توحالات میں بہتری آسکتی ہے، امید ہے موسم گرما تک 70 سے 85 فیصد امریکی ویکسین لگواچکے ہوں گے۔