امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام قتل

امریکا میں پولیس نے ایک اور سیاہ فام شہری کو قتل کردیا۔

امریکی میڈیا کےمطابق اوہائیو کے میئر اینڈرئیو گنتھر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اوہائیو پولیس کے افسر نے گزشتہ روز ایک سیاہ فام شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس دوران پولیس افسر کی یونیفارم پر لگا کیمرا بھی آن نہیں تھا۔

میئر نے کہا کہ واقعے پر فوری طور پر پولیس افسر کو معطل کردیا گیا اور اس کےخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

میئر نے مزید کہا کہ پولیس افسر کے جسم پر لگا کیمرا 60 سکینڈ کا لاک بیک فراہم کرتاہے البتہ اس سے آواز کی ریکارڈنگ نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ تفتیش کاروں نے فائرنگ کی ویڈیو حاصل کرلی ہے جس میں آواز نہیں ہے جس سے یہ پتا چل سکے کہ واقعے سے قبل کیا کہا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں منگل کے روز ایک کال موصول ہوئی جس میں شکایت کی گئی کہ ایک شخص کافی دیر سے گاڑی میں بیٹھا ہے اور اس کا انجن آن آف کررہا ہے۔

پولیس کے مطابق فون کال پر پولیس موقع پر پہنچی تو گھر کے گیراج کا دروازہ کھلا تھا اور اندر ایک شخص موجود تھا جب کہ اس شخص نے پولیس کی طرف بھاگنے کی کوشش کی جس پر ایک پولیس افسر نے فائرنگ کی جس سے 47 سالہ شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ہلاک ہوگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے