ایران امریکا سے اہم منظوری لینے میں کامیاب ہوگیا

امریکا نے ایران کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے فنڈز ٹرانسفر کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سینٹرل بینک کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ امریکا نے ایران کو دیگر ممالک سے کورونا ویکسین خریدنے کے لیے فنڈز ٹرانسفر کی اجازت دے دی ہے۔

ایرانی سینٹرل بینک کے گورنر عبدالنصر حماتی کا کہنا تھا کہ سینٹرل بینک کو ویکسین کی خریداری کے سلسلے میں سوئس بینک کو ادائیگی کے لیے امریکی وزارت خزانہ کے فارن ایسیٹس کنٹرول آفس کی منظوری مل گئی ہے۔

عبدالنصر حماتی نے کہا کہ امریکا نے ہمارے تمام بینکوں پر پابندی عائد کردی ہے اس لیے انہوں نے عالمی دباؤ کے تناظر میں صرف اس کیس کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کوویکس سے کورونا ویکسین خریدنے کے لیے ابتدائی طور پر16.8 ملین خوراکوں کی مد میں 244 ملین ڈالر ادا کرے گا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں 190 معیشتوں نے کوویکس کی ویکسین کی خریداری کے لیے معاہدہ کیا ہے لیکن امریکی پابندیاں کمپنی کو ادائیگی کے لیے آڑے آرہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی جانب سے ایرانی سینٹرل بینک کے گورنر کے بیان پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے