مانسہرہ: پولیس نے مفتی کفایت اللہ کے دو بیٹوں بھائی اور بہنوئی کو گرفتار کر لیا

مانسہرہ میں جے یو آئی کے راہنما مفتی کفایت اللہ کے آبائی گھر پر مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے پولیس کا چھاپہ، پولیس نے مفتی کفایت اللہ کے دو بیٹوں بھائی اور بہنوئی کو گرفتار کر لیا۔ چاروں افراد کو تھانہ بفہ کی حوالات منتقل کر دیا۔ ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ نے واقع کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا۔گرفتار افراد کے خلاف کوئی ایف آئی آر بھی منظر عام پر نہ آکی۔

مفتی کفایت اللہ کے بھائی نے حوالات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 8 گھنٹے سے حبس بے جا میں رکھا گیا ہے، ہمارے خلاف کسی تھانے میں کوئی مقدمہ رجسٹرڈنہیں ۔

تفصلات کے مطابق مانسہرہ پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے راہنما مفتی کفایت اللہ کے مانسہرہ ترنگڑی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا ، پولیس نے چھاپے کے دوران مفتی کفایت اللہ کی عدم موجودگی پر مفتی کفایت اللہ کے ایک بھائی دو بیٹوں اور بہنوئی کو گرفتار کرکے تھانہ بفہ کی حوالات منتقل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو مفتی کفایت اللہ کو پیش کرنے کے لئے گرفتار کیا گیا اور بہت جلد مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔

جبکہ مفتی کفایت اللہ کی علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی ٹیمیں گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپوں میں مصروف ہے ۔ تاہم دوسری جانب مفتی کفایت اللہ کے بیٹوں بھائی بہنوی کی گرفتاری کے بعد ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ نے واقع کی تردید یا تصدیق سے انکار کر دیا ہے ۔

جبکہ گرفتار افراد تھانہ بفہ میں پابند سلاسل ہیں، جن سے مفتی کفایت اللہ کے حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔مفتی کفایت اللہ کے بھائی بیٹے اور بہنوئی کے گرفتاری پر جے یو آئی کے کارکن اور اقابرین تھانہ بفہ پہنچ گئے ۔ جہاں پولیس سے مذاکرات شروع کر دئیے ، دوسری جانب پولیس مفتی کفایت اللہ یا ان کے عزیر اقارب کے خلاف کوئی ایف آئی آر بھی ابھی میڈیا یا جے یو آئی کو. فراہم نہیں کر سکی، نہ اس حوالے سے کوئی تفصیلات بتائی جارہی ہے ۔

دوسری جانب مفتی کفایت اللہ کے بھائی حبیب الرحمن نے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں 8 گھنٹوں سے حبس بے جا میں رکھا ہے اور ہمارے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں اس سے بڑا ظلم کیا ہو گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے