امریکا نے ’علی پے‘ سمیت 8 چینی ایپس پر پابندی لگادی

امریکی صدر ٹرمپ نے چین کی مقبول پیمنٹ ایپ علی پے سمیت 8 چینی ایپس پر پابندی لگادی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر منگل کو دستخط کردیے ہیں جس کے بعد اب ان 8 چینی ایپس سے پیسوں کی لین دین نہیں کی جاسکے گی۔

صدارتی ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی تمام چینی ایپس امریکی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ان ایپس کے ذریعے صارفین کی معلومات اور حساس معلومات کی چوری کا خطرہ تھا۔

ایگزیکٹو آرڈر پر صدر ٹرمپ کے دستخط کے بعد ان ایپس پر 45 روز کے اندر پابندیاں نافذ العمل ہو جائیں گی۔

پابندی کا شکار چینی ایپس میں کیم اسکینر، شیئراٹ، ٹینسینٹ کیو کیو، وی میٹ اور دیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے ستمبر میں چین کی معروف لپ سنکنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ اور ’وی چیٹ‘پر بھی پابندی کا اعلان کیا تھا تاہم صدر ٹرمپ نے اب ایسے وقت میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جب وہ صدارتی محل میں 13 دن کے مہمان ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے