جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران مسلح احتجاج کا خطرہ

امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے خبردار کیا ہے کہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران واشنگٹن سمیت امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں مسلح احتجاج کا خطرہ ہے۔

واشنگٹن میں سکیورٹی خدشات اور ٹرمپ کےحامیوں کی مسلسل دھمکیوں کےبعد ’یادگار واشنگٹن‘ کو بھی 24 جنوری تک بند کر دیا گیا ہے۔

نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں خطرے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 20 جنوری کو دارالحکومت میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے نیشنل گارڈز کی تعداد میں اضافے کیا جائے۔

پینٹاگون کے مطابق تقریب حلف برداری کے دن 15 ہزار گارڈز مقامی پولیس کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔

کشیدہ صورتحال کےباوجود جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ کھُلے مقام پرحلف برداری سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

دوسری جانب کیپیٹل ہل حملے کے بعد شدید برہم ڈیموکریٹس 25 ویں آئینی ترمیم کے استعمال میں ممکنہ ناکامی کے بعد مواخذے کے لیے تیار ہیں، مواخذے کی تحریک کل پیش کیےجانےکا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے