انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کی نوعیت اتنی شدید تھی کہ درجنوں عمارتیں گرگئیں اور پل تباہ ہوگئے جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جس سے کئی اسپتالوں کی عمارتیں بھی گرگئیں جس کے نتیجے میں عملہ اور مریض ملبے تلے دب گئے۔