ہم نے جو چندہ جمع کیا وہ قانون کے دائرے میں رہ کر کیا : شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جو چندہ جمع کیا وہ قانون کے دائرے میں رہ کر کیا۔

ملتان میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا اپوزیشن کے احتجاج پر کہنا تھا کہ احتجاج ضرور کریں لیکن جمہوری انداز میں احتجاج کریں، 18 جنوری کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ حساب دیتی ہے تو 19 کواحتجاج سمجھ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو چندہ جمع کیا وہ قانون کے دائرے میں رہ کر کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن اگر مذاکرات کی میز پرآئے گی تب ہی مذاکرات ہوں گے، اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کا کوئی عندیہ موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے قوتیں کام کر رہی ہیں، بھارت ہمارے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے میں کردار ادا کررہا ہے، چند لوگ مچھ واقعے کو سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی کال دے رکھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے