میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی متوقع تاریخ سامنے آگئی

کراچی: انٹر بورڈ چیئرمینز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کے تعلیمی بورڈز نے امتحانات سے متعلق تجاویز تیارکرلیں۔

ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ میں میٹرک کے امتحانات 20 مئی، انٹر کے امتحانات 10جون سےہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 23 جنوری 2021 کو محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اس فیصلے کی توثیق کی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق ملٹی پل چوائس سوالات (ایم سی کیوز) کے بجائے پرانے فارمیٹ پر ہی امتحانات لیےجائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کے نتائج 90 دن میں تیارکیےجائیں گے، امتحانات کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی مددحاصل کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے