ملک میں رواں ماہ 3 ڈاکٹروں سمیت 9 ہیلتھ ورکرز کورونا کے باعث انتقال کرگئے

ملک میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق رواں ماہ اب تک 3 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے 6 ارکان کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جنوری میں 900 سے زیادہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 43 افراد چل بسے ہیں جبکہ مہلک وائرس کے ایک ہزار 927 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

کیس مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 7 فیصد رہی ہے اور ملک میں فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 63 ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے