اسرائیلی آرمی چیف نے ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا

اسرائیلی آرمی چیف نے آئندہ سال ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے ا یران کی جوہری صلاحیت ختم کرنے کے لیے نئے منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کر دی اور ساتھ ہی آئندہ سال ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم بھی دیا ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا ایران پر دباؤ برقرا رکھیں گے، ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کی صلاحیت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔

اسرائیلی آرمی چیف نے امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ کو بھی خبر دار کر دیا کہ 2015 کی ایران ڈیل میں دو بارہ شامل نہ ہوا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے