امریکی کامیڈی لیجنڈ کلورس لیچ مین انتقال کرگئیں

میری ٹیلر مور شو سمیت ٹیلی ویژن کے متعدد پروگراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاکر 8 ایمی ایوارڈ لینے والی امریکی کامیڈی اداکارہ لیچ مین 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

لیچ مین کے نمائندے کے ایک بیان کے مطابق اداکارہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر میں رہائش پذیر تھیں جہاں ان کی اپنے گھر میں طبعی موت ہوئی۔

لیجنڈ اداکارہ کے مینیجر جولیٹ گرین کا کہنا ہے کہ کلورس لیچ مین کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، وہ ہمارے وقت کی سب سےبے خوف اداکارہ تھیں‘۔

اداکارہ کے مینیجر نے مزید کہا کہ کلورس جیسا کوئی نہیں تھا، ایک ہی نظر میں وہ آپ کے دل کو توڑنے یا آپ کو جب تک آپ کے چہرے پر آنسو نہ آجائیں ( ہنسی کے سبب ) ہنسانے صلاحیت رکھتی تھی، وہ 90سال کی عمر میں بھی باقاعدگی سے اداکاری کرتی رہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے