پرنسپل احمدی ہے ، دولڑکوں نے اسکول میں گھس پر پرنسل پر فائرنگ کر دی

لیہ : چوک اعظم کے نواحی گاؤں چک نمبر 464 ٹی ڈی اے میں سولہ سے بیس سال کی عمر کے دو نوجوانوں کا لبیک یا رسول اللہ ص کے نعرے لگاتے ہوئےاسکول کے ہیڈ ماسٹر پر قاتلانہ حملہ کر دیا ۔حملہ اووروں کا کہنا کہ ہیڈ ماسٹر قادیانی مرتد واجب القتل ہے۔ پولیس نے حملہ آورنوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چوک اعظم چکنمبر 464 ٹی ڈی اے میں 2 افراد کا سکول پرنسپل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔ آئی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے گورنمنٹ سیکنڈری سکول کے پرنسپل نعیم احمد کو فائرنگ کر کے جان سے مارنے کی کوشش کی۔ملزمان نے سکول کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت فخر الحسنین اور ممتاز رسول کے نام سے ہوئی جو 457 ٹی ڈی اے رہائشی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ذاتی رنجش کی بنا پرنسپل کو جان سے مارنے کی کوشش کی تاہم سکول پرنسپل معجزانہ طور پر محفوظ رہے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے ناجائز اسلحہ پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے