ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا

ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز کردیا گیا۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین دینے کا آغاز ہوا جہاں مرکزی تقریب میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

این سی او سی میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین دی گئی اور اس موقع وفاقی وزیر اسد عمر، فواد چوہدری، چینی سفیر اور این سی او سی کے حکام سمیت طبی عملہ بھی موجود تھا۔

اس کے علاوہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ نے اوجھا اسپتال میں ویکسی نیشن کا آغاز کیا جہاں تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نےکہا کہ ویکسین لگانا قومی فریضہ ہے تاہم ویکسین لگانے کے بعد بھی ماسک کا استعمال ضرور کیا جائے۔

ادھر کے پی کے میں محمود خان نے ویکسی نیشن کے عمل کا افتتاح کیا اور طبی عملے کو شیلڈز تقسیم کیں
واضح رہے کہ منگل کو وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسینشن مہم کا آغاز کیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے 5 لاکھ ویکسین فراہم کی ہیں، ویکسین تمام صوبوں میں شفاف طریقے سے تقسیم ہورہی ہے۔

وزیراعظم کے مطابق سب سے پہلے فرنٹ لائن ورکرزکوویکسین لگائی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے