ہالی وڈ میں 7 دہائیوں تک اداکاری کے جوہر دکھانے والے کرسٹوفر پلمبر انتقال کر گئے

ہالی وڈ میں سات دہائیوں تک اپنا رنگ جمانے والے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کرسٹوفر پلمبر انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار کرسٹوفر پلمبر 91 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے آنجہانی کینیڈین اداکار بیک وقت فلم، ٹی وی اور تھیٹر میں مقبول رہے۔

کینیڈین اداکار کرسٹوفر پلمبر نے 1965 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دی ساؤنڈ آف میوزک’ سے شہرت حاصل کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے