پی ایس ایل 6 کیلیے آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ شروع،تماشائیوں کیلیے ایس او پیز تیار

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

پی ایس ایل کے میچز گراؤنڈ میں جا کر دیکھنے کے لیے ای ٹکٹنگ سائٹ پر شائقین کرکٹ نے رجسٹریشن کروانا شروع کر دی ہے۔

کووڈ 19 پروٹوکول کے تحت کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے 7500 شائقین کرکٹ کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے 5500 شائقین کو اجازت ملے گی۔

پی ایس ایل کا رنگا رنگ میلہ 20 فروری سے کراچی میں سجے گا، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ کھیلیں گے۔

[pullquote]پی سی بی نے پی ایس ایل میں تماشائیوں کیلیے ایس او پیز تیار کرلیے[/pullquote]

‏لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے لیے کووڈ 19 ایس او پیز تیار کرلیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا ایس او پیز وزارت صحت اور این سی او سی کو بھجوادیے ہیں، این سی او سی اور وزارت صحت کی منظوری کے بعدپی سی بی اعلان کرےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایس او پیز پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم آنے والے کراؤڈ کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور منظوری ملتے ہی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ، ٹکٹوں کی قیمت اور دیگر معاملات کا اعلان کیا جائےگا۔

واضح رہےکہ پاکستان سپرلیگ کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سےشروع ہوگا اور این سی اوسی نے اسٹیڈیم میں 20 فیصدکراؤڈکی اجازت دے رکھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے