نائیجیریا میں مسلح افراد نے سیکڑوں طالبات کو اغواء کر لیا

نائیجیریا کے شمال مغربی ریاست زمفارا میں مسلح افراد نے 317 اسکول کی طالبات کو اغواء کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجریا کی ریاست زمفارا میں مسلح افراد نے اسکول پر دھاوا بول کر طالبات اغواء کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اغواء ہونے والی لڑکیاں گورنمنٹ گرلز سائنس سیکنڈری اسکول کی طالبہ تھیں جبکہ یہ بڑی تعداد میں اس علاقے میں اغواء کی دوسری بڑی واردات ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج نے مشترکہ طور پر سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے بھی طالبات کو چھوڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مرکزی اور شمال مغربی نائیجیریا میں مسلح مقامی جرائم پیشہ گروہوں کے ہاتھوں حالیہ برسوں میں اغواء برائے تاوان کے کیسز اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ دسمبر میں نائیجیریا کے صدر بوہاری کے آبائی علاقے کن کارا کے ایک اسکول سے 300 لڑکوں کو اغوا کیا گیا تھا جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے