پاکستان میں 60 سال اور زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین آج سے لگائی جائے گی

پاکستان میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا کی ویکسین لگانے کا عمل آج سے شروع ہو گا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل 10 مارچ بروز بدھ سے شروع ہو گا۔

اسد عمر نے بتایا کہ لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل عمر کے اعتبار سے ہو گا یعنی زیادہ عمر کے افراد جنہوں نے رجسٹریشن کروائی ہو گی انہیں پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث اب تک 5 لاکھ 95 ہزار 239 افراد متاثر جب کہ 13324 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے