جاپان میں 7.2 شدت کے زلزلےکے بعد سونامی کی وارننگ جاری

جاپان میں مشرقی ساحل ہونشو کے قریب 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

جاپان کے سرکاری میڈیا کے مطابق جاپان کے معیاری وقت کے مطابق ہفتے کی شام 6 بج کر9 منٹ پر شمال مشرقی جاپان میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد حکام کی جانب سے سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم متاثرہ علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سونامی کے خطرے کے پیش نظر ایک ساحلی علاقے وتاری کے قریب واقع ڈھائی ہزار گھروں پر مشتمل آبادی کو خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے