چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی ہے۔

عدالت کا فیصلے میں کہنا ہے کہ توقع ہے منتخب نمائندے اور سیاسی قیادت عدالت کو ملوث کیے بغیر تنازعات حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

قبل ازیں عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے