بھارت کی جانب سے ترسیل روکنے پر پاکستان کو عالمی ادارے سے ویکسین ملنےمیں مزید تاخیر

بھارت نے عالمی ادارے کے تحت ملنے والی ویکسین ایسٹرا زينیکا کی ترسیل روک دی جس کے باعث پاکستان کو کورونا ویکسین ملنے میں مزید تاخیر کا سامنا ہے۔

خیال رہےکہ کوویکس کے ذریعے پاکستان کو مارچ میں ایسٹرازینیکا ویکسین کی 28 لاکھ خوراکیں ملنا تھیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کہ پاکستان کا زیادہ انحصار چین اور دیگر ملکوں پر ہے، چین سے 10 لاکھ 60 ہزارخوراک پر مشتمل کھیپ منگل تک آجائےگی۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 اعشاریہ 4 فی صد رہی جب کہ 57 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 14 ہزار 215 ہوگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے