وزیراعظم عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں : شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نےکہا ہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے لیے حکومت کوکوئی جتن نہیں کرنا پڑا، ان کا کام اندر ہی سے تمام ہوگیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ اب یہ آپس میں ایک دوسرے کے خلاف لگے ہیں، یہ خود جانیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آ رہی، وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ سے بھی قریب ہے، وزارت داخلہ کا بھارتی وزارت داخلہ سے کوئی رابطہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس بھی فرنٹ لائن فورس ہے، اس کے لیے بھی ویکسین کا کہہ رہے ہیں، پولیس کے لیے 8 نئے ڈرون خرید رہے ہیں،اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں اور راشن الاؤنس بڑھنا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے