ایک ٹانگ سے معذور لڑکی کی ویٹ لفٹنگ کی ویڈیو وائرل

کہتے ہیں محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی اور اگر انسان ہمت نا ہارے تو ایک نا ایک دن اسے اپنی محنت کا صلہ ضرور ملتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ٹانگ سے معذور لڑکی کو کسی پروفیشنل ویٹ لفٹر کی طرح وزن اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ معذور لڑکی ایک جم میں موجود ہے اور ایک ٹانگ نا ہونے کے باوجود وہ وزن اٹھانے کے ساتھ اپنا توازن بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار لائیک کیا جا چکا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے لڑکی کو ہمت پر داد بھی دی جا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے