عمران خان مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کرکے عوام دشمنی کررہے ہیں، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ عمران خان مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کرکے عوام دشمنی کررہے ہیں ، رمضان پیکج کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گھی، آٹےسمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا ءکی ریکارڈ قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، عوام کوریلیف اس وقت ملے گا جب مہنگائی کے ذمہ دار نا اہل حکمران گھر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نگرانی کے اعلان کے بعد مہنگائی میں اضافہ تشویش ناک ہے، عمران خان نے جس رمضان پیکج کا اعلان کیا تھا، وہ کہیں نظر نہیں آرہا،بیشتر بچت بازاروں میں اوپن مارکیٹ سے زیادہ مہنگی اشیاء فروخت ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو قرضوں میں جھونک کر مافیاز کے حوالے کردیا، وزرائے خزانہ کی تبدیلی سے عوام کی تکلیفوں میں کوئی کمی نہیں آسکتی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے