سندھ حکومت تیار ہے،کورونا کی صورتحال بدتر ہوئی تو لاک ڈاؤن کردیں گے : ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نےکہا ہےکہ سندھ حکومت تیار ہے ،کورونا کی صورت حال بدتر ہوئی تو لاک ڈاؤن کردیں گے ۔

صوبائی وزیرکا کہنا ہےکہ کورونا کی وجہ سےحالات بدترہوئےتوہم لاک ڈاؤن کا فیصلہ کریں گے،لاک ڈاؤن کے لیے تیارہیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہےکہ ہم نےبہت سارے فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تحت کیے ہیں۔

دوسری جانب این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں تشویش ناک مریضوں کی تعداد گذشتہ برس جون کی نسبت 30 فیصد زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال چند مزید پابندیاں لگائی گئی ہیں ، امید ہے نتائج اچھے آئیں گے ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے ۔

ادھر پاکستان میں آکسیجن بنانے والی کمپنیوں نے خبردار کیا ہےکہ کورونا کی موجودہ لہر کے دوران اگر آکسیجن کی صنعتی شعبےکو فراہمی نہ روکی گئی تو اسپتالوں میں شدید کمی ہو سکتی ہے۔

حکام نے یہ خطرہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر اسپتالوں کو مسلسل آکسیجن کی فراہمی نہ ہوئی تو بھارت جیسی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز بڑھے تو آکسیجن بنانے والی کمپنیوں پر دباؤ بڑھ جائےگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے