لاہور: پولیس نے دو منشیات فروشوں کو دھرلیا، 93 کلو چرس برآمد

لاہور: پولیس نے نواب ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 93 کلو چرس برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر نواب ٹاؤن سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں جن میں منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ پکڑے گئے ملزمان بھائی ہیں اور ان کے قبضے سے 93 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی حسن اور احمد حسن شامل ہیں جو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی منشیات سپلائی کرتے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے