دنیابھرمیں بڑھتے کوروناکیسز کے پیش نظر بین الاقوامی پروازیں کم کرنےکافیصلہ

دنیابھرمیں بڑھتے کوروناکیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بین الاقوامی پروازیں کم کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان آنےوالی مسافر پروازوں کو 5 مئی سے20 مئی تک کم کیا جائےگا۔

اس کے علاہ پاکستان میں 40 سے 49 سال کے افراد کی کورونا ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح 15 فیصد تک پہنچی تو لاک ڈاؤن کے سو ا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ ملک میں آج مزید 151 افراد انتقال کر گئے، مزید پانچ ہزار 480 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح تقریباً 10 فیصد رہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے