رمضان کے آخری دنوں سمیت عید کے ایام کورونا کے پھیلاؤ کیلئے انتہائی خطرناک قرار،ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا ہے کہ رمضان کے آخری دنوں سمیت عید کے ایام کورونا کے پھیلاؤ میں انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لاپرواہی کا نہیں نہایت احتیاط سے کام لینے کا وقت ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے سندھ میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، احتیاطی تدابیر نہیں اختیار کی گئیں تو حالات بگڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل د درآمد کو یقینی بنائیں، عید کے دوران جہاں بھی جائیں ماسک پہن کر رکھیں، سماجی فاصلہ اپنائیں اور جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے