بھارت میں کوروناکی ہلاکت خیزیاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے متجاوز

بھارت میں کورونا سے قیامت برپا ہو گئی ہے اور جہاں دیکھو لاشیں ہی لاشیں نظر آتی ہیں، ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارت میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے اور سوا 4 ہزار مریض انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ کورونا سے بھارت کی 15 ریاستوں کو تباہی کا سامنا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سےبھی تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب مودی سرکار دنیا سے منہ چھپانےکی کوشش کر رہی ہے اور شدید تنقید سے بچنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نے جی سیون اجلاس میں شرکت کے لیے لندن یاترا ترک کر دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے