چئیرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانا سمجھ سے بالاتر ہے:رہنما آل پاکستان مسلم لیگ

چئیرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانا سمجھ سے بالاتر ہے،ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر جمشید خان، نائب صدر ذیشان چوہدری اور محمد علی نے ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط تعلیمی پالیسیوں کی بدولت شرح خواندگی کاگراف نچلی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ جمشید خان نے مزید کہا کہ ایچ ای سی کے چئیرمین طارق بنوری کو اپنے عہدےسے ہٹانا لمحہ فکریہ ہے جبکہ موصوف انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر ہیں ۔طارق بنوری کے دور میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ترقی کے منازل طے کی ہیں جن کی مثال چاروں صوبوں کے ہونہارطلباء ہیں۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوۓ محمد علی نے کہا سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن ایک خود مختار ادارے کی حیثیت سے قائم کیا گیاجبکہ موجودہ حکومت نے اسے تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا اور ادارے کی شناخت کو مسخ کر دیا ہے۔محمد علی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس سپریم کورٹ اور صدر پاکستان طارق بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کریں اور تعلیم دوست پالیسیز کو اپنائیں بصورت دیگر اے پی ایم ایل یوتھ ونگ پریس کلب اسلام آباد کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے