میرا نام بلاول بھٹو زرداری ہے،پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں جو سلیکٹڈ کو مسترد کرچکے ہیں

سوشل میڈيا پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں چلنے والے ٹرینڈ پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اسی انداز میں جواب دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے حامی صارفین کی جانب سے اپنے نام کے تعارف کے ساتھ ان کی حمایت کا (#IstandWithImranKhan) ٹرینڈ چل رہا تھا۔

بلاول بھٹوزرداری نے بھی ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا نام بلاول بھٹو زرداری ہے اور میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں جو سلیکٹڈ کو مسترد کرچکے ہیں۔

بلاول کی ٹوئٹ کے بعد پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نفیسہ شاہ، شازیہ مری، پلوشہ خان، سینیٹر سحر کامران اور مولا بخش چانڈیو نے بھی اسی ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹس کیں جس کے بعد پیپلز پارٹی کے حامیوں کی جانب سے اس ہیش ٹیگ پر ٹوئٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے