حکومت کا اساتذہ کی فوری طور پر ویکسی نیشن کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اساتذہ کو فوری طور پرکورونا ویکسین لگوانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وفاقی وزارت تعلیم کاکہنا ہے وفاقی حکومت تعلیمی شعبے سے وابستہ تدریسی اور دوسرے عملے کو کورونا سے بچاؤکی ویکسی نیشن میں مدد کرےگی۔

ترجمان کے مطابق ٹیچرز کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ این سی او سی کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر انسداد کورونا ویکسین کی 47 لاکھ 47 ہزار 33 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں ۔

وزرات صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں 36 لاکھ 47 ہزار 933 افراد کو ویکیسن لگائی جا چکی ہے جن میں سے 11 لاکھ 56 ہزار 893 افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی اور 24 لاکھ 91 ہزار 40 افراد کی جزوی ویکیسن ہوئی ، پہلی ڈوز لگ چکی ،گزشتہ روز 2 لاکھ 11 ہزار 986 افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔

اسلام آباد میں ابھی تک سوا دو لاکھ کے قریب افراد کو ویکیسن لگائی جا چکی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے