شفقت محمود میں کورونا کی تصدیق، آج صبح بھی ایک تقریب میں شرکت کی

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اپنی ٹوئٹ میں شفقت محمود کا کہنا تھاکہ کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو کہ مثبت آیا ہے اور میری طبیعت ٹھیک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معمولی علامات ہیں، جلد صحت یاب ہوجاؤں گا۔

شفقت محمود نے آج صبح اسلام آباد میں ایک تقریب میں شرکت کی اور وہ ایک گھنٹہ وہاں موجود رہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے