دہشتگردوں کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں فورسز پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ شب بلوچستان میں ہمارے سپاہیوں پر ہونے والے دہشتگرد حملے میں 4 جوانوں کی شہادت ہوئی اور 8 زخمی ہوئے، اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان دہشتگردوں کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی اورہم انہیں بلوچستان میں امن و ترقی تاراج کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے