8 منٹ میں 100 فیصد اسمارٹ فون چارج کرنے والا چارجر متعارف

اسمارٹ فون بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے 8 منٹ میں 100 فیصد اسمارٹ فون بیٹری چارج کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیاؤمی نے 8 منٹ جیسے مختصر دورانیے میں اسمارٹ فون بیٹری چارج کرنے والے 200 واٹ کا چارجر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چارجر کی نمائش بھی کی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر شیاؤمی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ایم آئی 11 پرو کو 2000 واٹ کے چارجر سے چارج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو 44 سیکنڈ میں اسمارٹ فون بیٹری کو 10 فیصد، 3 منٹ میں 50 فیصد اور 8 منٹ میں 100 فیصد چارج کردیتا ہے۔

خیال رہے کہ دو سال قبل چینی کمپنی کی جانب سے چارجنگ کے لیے 100 واٹ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت متعارف کروائی گئی ٹیکنالوجی17 منٹ میں اسمارٹ فون چار ج کردیتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے