مہنگائی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید بھی بڑھی ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید بھی بڑھی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، بھارت سمیت خطے کے ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔

بجٹ کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ‏بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہنگائی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ امید ہے اگلے دو سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے